مشہور بین الاقوامی ٹور کمپنی"ایکسپلور" کا20 سال بعد پاکستان واپسی کا اعلان

6%20explre.jpg

ایڈونچر اسپیشلسٹ 'ایکسپلور' نے 20 سالوں میں پہلی بار مہم جوئی اور سیاحت کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کااعلان کیا ہے، یہ دورہ اگلے برس کیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکسپلور کی جانب سے حال ہی اگلے پروگرامز پر مبنی اپنا سالانہ بروشر جاری کیا گیا ہے جس میں اس سال کےایڈونچر ٹورز کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

ایکسپلور کی جانب سے جاری کردہ بروشر 2022 کے مطابق سفر ناموں میں پاکستان کے دورے، عمان میں ٹریکنگ اور اردن اور سعودی عرب میں زمینی مہم جوئی شامل ہیں جس میں علاقائی دریافت ، پیدل سفر اور سائیکلنگ جیسے مشغلے بھی شامل ہوں گے۔

ایکسپلور کے 13 دنوں پر مشتمل دورہ پاکستان کے دوران ملک کی حسین اور خوبصورت سرسبز وادیوں کے مناظر ، پہاڑی گزرگاہوں اور گلیشیئرز کی سیر کروائی جائے گی، ادارے کی جانب سے ٹور میں شامل افراد کو رہائش ، ناشتہ ، ٹرانسپورٹ ، گھومنے پھرنے اور ٹور لیڈر کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ایکسپلور ایک ایسا ادارہ ہے جو گزشتہ تقریبا 40 سالوں سے چھوٹے گروپس کو ایڈونچر سے بھرپور سیاحت کے لئے مختلف ممالک لے جاتا ہے، اس ادارے کے تحت پاکستان کا آخری دورہ 2001 میں کیا گیا جو دو ہفتوں کا قراقرم ہائی وے اوور لینڈ ٹور پر مشتمل تھا۔

 

Back
Top