سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی طرح ق لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہدحسین بھی قرآن پاک کی سورت کی تلاوت بھول گئے اسلام آباد(آن لائن)۔یہ صورتحال گزشتہ روز اس وقت پیداہوئی جب خورشیدشاہ نے صدرکے اعزازمیں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پرمشاہدحسین کوتلاوت کی دعوت دی جس پرمشاہدحسین سورۃ الفلق کی تلاوت کرتے ہوئے بھول گئے اورشرمندگی سے سیدھے اپنی نشست پرجابیٹھے جس پروہاں موجود لوگوں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں کہ مشاہدحسین کوبھی رحمان ملک کی طرح تلاوت نہیں آتی ۔
source
source