
این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈلوانے کیلئے لیگی کارکن ووٹرز سے قرآن پاک پر حلف لینے لگے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیگی کارکنان ووٹروں سے حلف لیکر انہیں ووٹ کی پرچی اور ساتھ میں مبینہ طور پر 2،2 ہزار روپے دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹوں کی اس خریداری کے غیر اخلاقی عمل کا نوٹس لے اور اس انتخابی عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔
آصف گوہر نے کہا کہ بطور ووٹر حلقہ این اے 133 پاکستان الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اس خرید و فروخت کے بعد حلقہ این اے 133 میں 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو روکا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1464814654450855938
طلحہ سلیم نے کہا کہ ووٹ کی قیمت دودو ہزارلگاتے پھر رہےہیں۔ ن لیگ نے سیاست میں پیسے کی جو بنیاد رکھی تھی پی ٹی آئی کی حکومت بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔ ن لیگ این اے 133 میں پھر سے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن چپ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464820285127884813
تنزیل رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جب ن لیگ کے متعلق کوئی خبر کس پتہ چل جاتا ہے تو اسکی کچھ ایسی حالت ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464821025137254401
مغیث علی نے لکھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی جانب سے ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا، اب دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ کرتا ہے؟
تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، کہا ویڈیوز سے بڑا اور کیا ثبوت چاہے، ضمیر خریدے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1464708289069993989
غازی افضل نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹ خریدنے کی غیر آئینی اور غیر قانونی مجرمانہ سرگرمی پر پاکستان کے آئینی اداروں یعنی الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ، پولیس، ایف آئی اے، نیب اور انٹیلیجنس کا کردار کیا ہونا چاہئیے؟
https://twitter.com/x/status/1464799458382827525
نوشین یوسف نے لکھا کہ ویسے اگر ن لیگ لاہور میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں ووٹ خرید رہی ہے تو اسے شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1464691905434898451
عقیل باجوہ نے لکھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ھے پارٹی کے کسی رہنما نے ابھی تک پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو پر کوئی ٹویٹ نہیں کی اور نہ ھی الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے حالانکہ ووٹ کی خریدو فروحت انتہائی سنگین جرم ھے۔
https://twitter.com/x/status/1464828899796336642
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/na-133-el1l1.jpg