
عدم اعتماد کو ہر قیمت پر کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم پاکستان کی تمام شرائط پر آمین کہہ دیا، دونوں جماعتوں کے درمیان پارلیمنٹ لاجز میں وفود کی سطح پر ملاقات میں سب طے ہو گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا وفد ایک بار پھر ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا اور پارلیمنٹ لاجز میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
دونوں جانب سے ملاقات کرنے والے وفود میں مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خالد مقبول، عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور امین الحق شامل تھے۔
نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم کی ن لیگ سے تمام معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مذکورہ ملاقات میں ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات کو متفقہ طور پر دورکرنے کیلئے مشاورت کی گئی اور طے ہو گیا کہ جتنے بھی مطالبات سے متعلقہ معاملات ہیں انہیں بطور معاہدہ لکھا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mqm-and-shehbaz-mt.jpg