
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے موجودہ حکومت کے عمران خان دور میں لیے قرضوں سے متعلق بیانات کو گمراہ کن قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے یہ بیان ٹویٹر پر جاری کیا اورساتھ ہی معاشی اعدودشمار بھی شیئر کیے۔
اپنی ٹویٹ میں مزمل اسلم نے نئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو ہمارے دور میں لیے گئے قرضوں سے متعلق گمراہ کرسکتی ہے جیسا کہ آج مفتاح اسماعیل نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1516755905010081793
قرضوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں نئے قرضوں کا مجموعی حجم 3اعشاریہ 9 ٹریلین تھا جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد8اعشاریہ 9 ٹریلین خرچ ہوئے۔
قرضوں میں اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے مزمل اسلم نے لکھا کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث قرضوں میں 4اعشاریہ 4 ٹریلین کا اضافہ ہوا۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ جون 2018 میں قرضوں کا مجموعی حجم25 ٹریلین تھا جس میں عمران خان کی دور حکومت میں 17اعشاریہ 8 ٹریلین کے اضافے کے بعد 42اعشاریہ7 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516871296851791873
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftah11i1i1.jpg