مری میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ

screenshot_1746124509428.png



مری: وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس آ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ڈرائیور مر جائیگا ، گارڈ مر جائیگا لیکن شیطان ویسے کے ویسا ہوگا ۔۔
 

Back
Top