
مری میں برف کے بدترین طوفان میں ہلاکتوں کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟ سینئر تجزیہ کار معید پیرزادہ نے حقیقت بتادی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں معید پیرزادہ نے کہا کہ مری سانحہ ان سیاحوں کی غلطی نہیں ہے جو برفانی طوفان میں پھنس کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور نہ ہی یہ وفاقی حکومت کی غلطی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1479773970073325572
انہوں نے مزید کہا کہ اصولی طور پر اس واقعہ کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے جو موسم کی صورتحال اور ٹال پلازوں پر بڑھتی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے ہوئے بھی آنے والے بحران کو بھانپنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث اب تک اکیس افراد شدید سردی میں پھنسی گاڑیوں میں دم گھٹنے کے بعد جان کی بازی ہارچکے ہیں،جن میں پورے پورے خاندان بھی شامل ہیں، جبکہ بچے بھی سردی کی نذر ہوگئے ہیں، مری ملکہ کوہسار میں اب ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
Last edited by a moderator: