مری میں سیاحتوں کی اموات : اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت پر کڑی تنقید

murrii11211.jpg


مری میں سیاحتوں کی اموات : اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت پر کڑی تنقید

مری میں 20 سے زائد سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ شیخ رشید کے مطابق رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں،ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں تاہم ریسکیو ذرائع نے 22 اموات کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق مری میں ہونے والی اموات میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اے ایس آئی سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ نتھیا گلی میں بھی 3 اموات ہوئی ہیں۔

مریم میں آنیوالے افسوسناک سانحہ پر اپوزیشن کو سیاست کرنے کا موقع مل گیا اور حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے اس سانحے کو حکومتی غفلت قرار دیا اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1479728882785918981
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خآن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟ اللّہ سے ڈر نہیں لگتا ؟

https://twitter.com/x/status/1479735725876727811
ان کا کہنا تھا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے

https://twitter.com/x/status/1479725009987846146
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بےحِس وفاقی وزرأ کی لاھورمیں پریس کانفرنس ۔۔۔ندامت شرمندگی یاافسوس کی بجاۓ مسکراتے چہرے ۔۔سانحۂِ مری کوئی ذمہ داری قبول کرنے یاتدبیرکی بجاۓ شاھدخاقان عباسی کوریسکیو کام کرنیکامشورہ ۔۔شھبازشریف کو پھرجیل بھیجنے کے دعوے ۔۔الیکشن سے پہلےمخالفین کوٹھکانے لگانےکے دعوے ۔۔بےشرمی کی انتہا

https://twitter.com/x/status/1479779703560949760
عابد شیر علی نے لکھا کہ مری میں سیاحت کے لیے جانے والے متعدد شہریوں کی اموات ایک دلدوز سانحہ ہے۔اس المیے کی ساری ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے لاکھ سے زیادہ گاڑیاں مری میں داخل ہوتے دیکھ کر تالیاں بجانے پر اکتفا کیا۔یہ اموات حکومتی نااہلی پر مہر ہیں۔ اسے خوش حالی قرار دینے والے کو شرم آ نی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1479766331608211457
نازبلوچ نے تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اسلام آباد سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پہ مری کی سڑکوں پر برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی قیمتی جانوں کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ کل وزراء لاکھوں سیاحوں کے جوق در جوق مری سیر کرنے کا جشن منا نے کے بجائے ان قیمتی جانوں کو بچانے کے لئیے حکمت عملی کرتے تو یہ نقصان نہ ہوتا

https://twitter.com/x/status/1479759207037644800
احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کی اور لکھا کہ مری کے واقعات انتہائی اندوہناک ہیں- ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں صبر عطا فرمائیں آمین! حکومت کی بے حسی انتہائی قابل مذمت ہے- کہیں حکومت، انتظامیہ نظر نہیں آئی اور لوگ ٹھٹھرتے ٹھٹھرتے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

https://twitter.com/x/status/1479748917474566145
سعید غنی نے فوادچوہدری پر طنز کیا کہ ایک لاکھ گاڑیوں کے مری جانے پر خوشیاں منانے والے بے حس لوگ جواب دیں کہ وہاں جاں بحق ہونے والوں کی ذمہ داری کس کے کا ندھوں پر ہے

https://twitter.com/x/status/1479746108675043330
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ بیان بے حسی، ظلم، نالائقی، نااہلی کی انتہا ہے۔ کرپشن اور نالائقی ایک طرف، موت کے منہ میں جانے والوں کو ہی موردالزام ٹھہرانے پہ استعفیٰ دیں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آپ خود ہیں انکوائری کا حکم نہیں مجرمانہ غفلت کا جواب آپ کو دینا ہے۔ یہ ریاست مدینہ کے دعویدار کا بیان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1479769073584009217
عظمیٰٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان بیشرموں کی حالت دیکھیں جو پہلے کاروں کی تعداد پہ دھمال ڈال رہے تھے،اب انکے وزیراعظم سمیت انکے مطابق جو مرگئے وہی ذمہ دار ہیں،ان منحوس کو صرف دانت نکالنے کیلئے رکھا گیا ہے،آج بھی لوگ مصیبت میں ہیں اور انکی جگتیں ختم نہیں ہورہیں

https://twitter.com/x/status/1479782355955027969
 

Back
Top