
سماء نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی دعوت ولیمہ کی تاریخ طے کر لی گئی ہے اور یہ تقریب آئندہ ماہ 17 دسمبر 2021 کو جاتی امرا لاہور میں منعقد ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے، جب کہ نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے تقریب میں اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ ان کا نکاح رواں سال 22اگست کو سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے کیا گیا تھا، ان کے نکاح کی تقریب لندن کے لینزبورو ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی۔
اس تقریب میں جنید صفدر کے والد کیپٹن (ر) صفدر اور والدہ مریم صفدر نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20211121_173933.jpg