
ملیکہ بخاری کی وزیراعظم سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی اپیل، مریم نواز کی کوششوں کے بعد ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ علی بخاری نے زندگی اور موت کی جنگ لڑتی اپنی بہن کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے اجازت دینے کی اپیل کردی ہے، ملیکہ بخاری کے اس بیان پروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک تفصیلی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف، دفتر خارجہ اور ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پاکستانی شہری ہوں جسے آئین پاکستان سفر اور نقل وحرکت کی آزادی کا حق دیتا ہے، میری بہن اس وقت اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہے، ان کا دماغ سوج چکا ہے، انہیں ایک شدید ہارٹ اٹیک آیا ہے اور وہ اس قت وینٹی لیٹر پر مصنوعی سانسوں کے ذریعے زندہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے ہمیں آئندہ 24 گھنٹوں کا وقت دیا ہے، میرے تمام بہن بھائی آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں، ماں باپ، بہن بھائی سب کیلئے اہم ہوتے ہیں، مگر مجھ پر غیر قانونی طور پر گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے، میری بہن کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے وہ میرے لیے میری ماں جیسی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1769034361637069189
ملیکہ بخاری نے کہا کہ میں آخری بار ان سے ملنا چاہتی ہوں، میں ریاست اور وزیراعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے اپنی بہن سے آخری بار ملاقات کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، یہ میرا آئینی حق ہے، ہمارا مذہب، اخلاقیات اور قانون بھی یہی ہدایات دیتا ہے۔
ملیکہ بخاری کی جانب سے اس تفصیلی بیان پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ردعمل سامنےآیا جس میں انہوں نے ملیکہ بخاری کو تسلی دیتے ہوئے ان کی بہن کی صحت کیلئے دعا کی اور کہا کہ میں متعلقہ حکام سے بات کرتی ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ نے باضابطہ طور پر تحریری درخواست جمع کروادی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1769052694914723873
مریم نواز کی کوششوں سے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی جس پر ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ آپ کی مداخلت کی وجہ سے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے، متعلقہ اتھارٹیز نے مجھے آگاہ کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1769097018444529928
خیال رہے کہ ملیکہ بخاری سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں پر پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت کے دوران بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/malekeh1i11h31.jpg