
دنیا نیوز کے معروف صحافی طارق عزیز نے دعویٰ کی اہے کہ مریم نواز کی مری اور اسلام آباد میں مقتدر حلقوں کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد خصوصی پیغام لیکر دبئی روانہ ہوگئیں۔
طارق عزیز کا کہنا تھا کہ عید کےبعدنتائج آنے شروع ہوجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1672723125916540932
صحافی طارق عزیز کے مطابق مریم نواز نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کو ٹارگٹ کر لیا۔ مستقبل قریب میں الیکٹ ایبلز کی کثیر تعداد ن لیگ میں شامل ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1672011297297244160
انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کا معروف لوٹا خاندان جلد ن لیگ میں شامل ہورہا ہے ۔سابق ارکان قومی اسمبلی چاچا بھتیجا جلد ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
طارق عزیز نے ان شخصیات کا نام تو نہیں بتایا لیکن بعض ذرائع کے مطابق یہ شخصیات صاحبزادہ محبوب سلطان اورصاحبزادہ امیر سلطان ہیں جو تحریک انصاف کے اس وقت ایم این اے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1672008665405030400
ایک اور ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ بھی ن لیگ کا حصہ بننے جارہی ہیں لیکن یہ تحریک انصاف کیلئے بڑا دھچکا ثابت نہیں ہوگا کیونکہ اسی حلقے سے انکے مدمقابل شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryaahhaa.jpg