
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی افطاری کے وقت فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں مریم نواز چمچ ہلاتے ، مریم اورنگزیب چاٹ مصالحہ ڈالتے اور طاہرہ اورنگزیب فروٹ ڈالتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1643582246132019201
مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا " افطار کی تیاریاں، اور وہ کیسی افطاری ہے جس میں فروٹ چاٹ ہی نہ ہو، صرف سیاست نہیں کرتے۔"
سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز پر تنقید اور طنز کے تیر برسادئیے اور اسے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کاپی کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اس فروٹ چاٹ میں توشہ خانہ سے اٹھایا پائن ایپل ڈالا ہے؟ کسی نے کہا کہ بوٹ چاٹ کے بعد پیش خدمت ہے فروٹ چات تو کسی نے کہا کہ یہ فروٹ چاٹ بھی سہولت کاری کے بغیر نہیں بناسکتے
ڈاکٹر شہبازگل نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ فروٹ چاٹ کے نیچے آگ اتنی تیز ہے کہ چمچ نہ ہلایا تو چاٹ جل جائے گی اس لئے باجی نے لگاتار چمچ ہلاتے ہوئے چھوٹی مریم کو کہا کہ مسالہ تم ڈال دو۔
https://twitter.com/x/status/1643614899145170948
عمرملک نے تبصرہ کیا کہ بوٹ چاٹ کے بعد پیش خدمت ہے فروٹ چاٹ انناس ڈالنا نہ بھولنا
https://twitter.com/x/status/1643598494412701696
عمر جٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ فروٹ چاٹ بھی “سہولت کاری “ کے بغیر نہیں بناسکتے
https://twitter.com/x/status/1643584286480646145
ڈیوک شاہ برہمن نے تبصرہ کیا کہ فروٹ چاٹ ریجیکٹیڈ پائین ایپل تو تھا ہی نہیں اس میں
https://twitter.com/x/status/1643682285303078913
صحافی زبیرعلی خان نے طنز کیا کہ جب آپ کا مخالف روز سحر و افطار عوام میں کرے تو پھر فروٹ چاٹ میں چمچہ مارنا مجبوری بن جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1643584583248510978
ذیشان عزیز نے لکھا کہ مریم نواز کی فروٹ چاٹ والی ویڈیو اچھی کوشش ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کی افطاری والی ویڈیوز پہلے آ گئی ہیں ، اب مریم نواز کو کچھ الگ کرنا پڑے گا.
https://twitter.com/x/status/1643590641069473792
اوریا مقبول جان نے تبصرہ کیا کہ فرانس میں جب لوگ بھوک سے مر رہے تھے تو کسی نے ملکہ کو کہا کہ لوگوں کو روٹی نہیں ملتی تو اس نے کہا یہ کیک کیوں نہیں کھاتے ،اس تمسخر نے انقلاب برپا کردیا تھا ۔ فروٹ چاٹ سے افطاری دکھا کر ان لوگوں کا مذاق مت اڑائیں جنہیں آپ کی حکومت نے صرف بھوک تحفے میں دی ہے
https://twitter.com/x/status/1643676060586844172
ابوذرفرقان نے طنز کیا کہ مریم سے کوئی پوچھ کر بتا سکتا ہے کہ فروٹ چاٹ میں پائن ایپل توشہ خانہ والا تھا یا بازار والا؟؟
https://twitter.com/x/status/1643615883904860165
فارو نے لکھا کہ او نیازی او تینوں اللہ پوچھے ۔ اے لوک اپنی طرفوں سیاست کرن آئے سن او توں اناں نوں فروٹ چاٹ بنان تے لا دتا اے
https://twitter.com/x/status/1643660555729633303
احتشام نے لکھا کہ میں بھی فروٹ چاٹ بنا سکتا ہوں۔ صرف ٹویٹس نہیں کرتا
https://twitter.com/x/status/1643590410223198216
مدثر کا کہنا تھا کہ تین زنیانیاں رل کے فروٹ چاٹ بنا رئیاں نے، حد اے نکمے پن دی وی، چلو خیر سانُو کی
https://twitter.com/x/status/1643652011047387141
عمیرحسن نے لکھا کہ خان صاحب اسلام آباد پیشی پر جاتے ہیں تو راستے میں ہر جگہ عوام ہی عوام ہوتی تھی اور پھول نچھاور کر کے استقبال کرتے تھے اج مریم نے2 بندے چھت پر کھڑے کروا کر یہ کام کروایا.خان صاحب افطاری کرتے عوام کے ساتھ مریم آج فروٹ چاٹ بنانے لگ گئی ایک دو دنوں میں افطاری بھی کرے گی عوام کے ساتھ
https://twitter.com/x/status/1643629398967435266
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twiterahshaa.jpg
Last edited: