
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی افتتاح کردہ سڑک نے پہلی ہی بارش میں حقیقت کھول کررکھ دی،سڑک افتتاح کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بارش کے باعث بیٹھ گئی۔
صحافیوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ لوپ تھری اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ کی طرف جانے والی سڑک ایک کنارے سے بیٹھ گئی ہے، یہ مریم نواز شریف کی حکومت کا پہلا منصوبہ تھا جس میں اڈہ پلاٹ سے آدھا کلو میٹر آگے ملتان روڈ کی طرف کنارے سے سڑک بیٹھنا شروع ہوگئی۔
صحافیوں کے مطابق سڑک بیٹھنے کے ساتھ سڑک کنارے لگائے گئے لائٹوں کے پولز بھی اکھڑ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کو باقاعدہ طور پر کمپریس نہیں کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1810297794072113586
صحافی محمد عمیر کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں رنگ روڈ کا افتتاح کیا،یہ سڑک افتتاح کے ڈیڑھ ماہ بعد ایک جگہ سے بارش کے باعث بیٹھ گئی ہے اور کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، 24 مئی کو اس سڑک کا افتتاح کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1810293718886608926
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11maryamkisarabethgai.png