
وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق نازیبا سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے والے ایکٹیوسٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزم نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا ٹرینڈز چلائے تھے، ملزم کے قبضے سے سمارٹ فون اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا ڈیوائسز بر آمد کرکے سائبر کرائم حکام نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
صابرہاشمی کی گرفتاری کی مریم نواز نے سخت الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
https://twitter.com/x/status/1493279603145773064
مریم نواز نے صابر ہاشمی سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی اس وقت صابر ہاشمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ FIA کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔
وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان نے اس پر ردعمل دیا کہ پکڑنا تو اس عورت کو چاہیے جو اپنے لوگوں سے دوسروں کو گالیاں نکلواتی ہے۔آج اسکی یہ ٹوئیٹ اقبال جرم ہے کہ تمام گالیاں اسکے ایماء پر نکالی جاتی ہیں
https://twitter.com/x/status/1493300093293891590
سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ لیں جی بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ مریم بی بی کی ٹویٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون اوّل کے خلاف گھٹیا ٹرینڈ چلوانے کی ماسٹر مائنڈ مریم بی بی ہیں!
https://twitter.com/x/status/1493300011492380673
صابر ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف کس قسم کے گھٹیا اورنازیبا ٹرینڈ چلائے؟ ایک سوشل میڈیا صارف نے صابرہاشمی کے ٹویٹس کے سکرین شاٹ شئیر کردئیے اور کہا کہ آپ کا ساتھ کھڑے ہونا بنتا ہے... آخر نون لیگ کا اثاثہ ہے
https://twitter.com/x/status/1493291260081328132
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کہا کہ گھٹیا ٹرینڈ چلانے کی حمایت یہ ثابت کرتی ہے کہ ان ٹرینڈز کے پیچھے آپکا ہی ہاتھ ہے۔ آپ بھی ایک عورت ہیں، ایک عورت کسی دوسری عورت کے خلاف ایسا کیسے استعمال کرسکتی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1493351165370712070 https://twitter.com/x/status/1493287521240944641 https://twitter.com/x/status/1493284665377148928 https://twitter.com/x/status/1493326738255978501 https://twitter.com/x/status/1493287157380882444
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sabi1i2i311.jpg