
اداکارہ زرنش خان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے فیشن سینس کی تعریف کی ہے۔زرنش خان مریم نواز کے فیشن سینس اور ڈریسنگ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں جس کا انہوں نے اظہار بھی کردیا۔
زرنش خان نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام "جشن کرکٹ" میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زرنش خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہیں لہٰذا عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
زرنش نے کہا کہ عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے۔ البتہ عمران خان کی سب سے بڑی سیاسی حریف مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جیسا فیشن سینس کسی کا نہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے پہناوے کی تعریف کی۔
اس دوران وسیم اختر نے کہا کہ آج بھی حیران ہوں کہ عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے ان کا کہنا تھا کہ اگر خلائی مخلوق نہ ہوتی تو پی ٹی آئی کراچی سے 14 سیٹیں کبھی نہ جیت سکتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zarin1121.jpg