
چیف آرگنائزر ونائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی طرف سے ملک بھر سے خواتین کو مسلم لیگ ن کی تنظیم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کی دعوت پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل۔
پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات سے پہلے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم سازی کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے ملک بھر کی خواتین کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل کرنے کے حوالے سے ویڈیو جاری کی گئی جس پر مریم نوازشریف نے لکھا کہ: کم آن گرلز، جوائن می، جوائن ایم ایس ایف!
https://twitter.com/x/status/1689959133158768640
مریم نوازشریف کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ علی بخاری نے لکھا کہ: مریم نوازشریف کی زیرنگرانی پچھلے 16 مہینوں کے دوران خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہراساں کیا گیا اور ان کے چچا بطور وزیراعظم اقتدار میں تھے۔ ان کی سیاست خواتین سیاست کیلئے نہیں بلکہ طاقت جمع کرنے کیلئے ہے! مریم نوازشریف کی یہ مہم مخالف خواتین پر حملہ کرنے اور بدنام کرنے کیلئے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1689990002107711488
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: مریم نوازشریف کی خواہش ہے کہ خواتین ان کے ساتھ مل کر ہر اس شخص کو غیرقانونی اغواء کرنے میں مہارت حاصل کریں جو ان کی مخالفت کرے یا ان کا مذاق اڑائے۔ خدیجہ شاہ، صنم اور ان جیسی لاتعداد خواتین اور مرد مریم نوازشریف کے حکم پر جیل میں قید کیے گئے ہیں۔ فاشسٹ ہندا!
https://twitter.com/x/status/1690004049767149568
ایک صارف امجد علی شاہ نے لکھا کہ: پاکستان کی طالبات کوئی بے وقوف نہیں ہیں کہ وہ ایک ایسی جماعت کی طلباء فیڈریشن کا حصہ بنیں جس کا نظریہ صرف لوٹ مار ہو! پاکستان کی طلباء اور طالبات کے لئے پہلے سے آئی ایس ایف کی شکل میں ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جو انصاف، علم اور برداشت کے اصولوں پر گامزن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1689964505252454400
ایک سوشل میڈیا صارف نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں قید خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: کم آن گرلز، جوائن می!
https://twitter.com/x/status/1689996358491459584
ایک صارف نے لکھا کہ: سارا خاندان دوسروں کی خواتین کو بے عزت کرتا رہا، اس کا باپ بینظیر کی ننگی تصویریں پھینکتا رہا، خواجہ آصف خواتین کے بارے غلیظ لفظ بولتا رہا، سابق خاتون اول کو طرح طرح کے توہین آمیز القابات سے پکارتے رہے اور یہ آج خواتین کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن جوائن کرنے کا کہہ رہی ہیں! کرتوت دیکھ کے بات کیا کرو فتنہ عورت!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8maryaanawazksksllommmsf.jpg