
مریم نواز شریف کی جانب سے بی ایم ڈبلیو کی ملکیت سے انکار کیا گیا ہے جبکہ بی ایم ڈبلیو کا ریکارڈ نہ صرف پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں موجود ہے بلکہ مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں میں بھی ریکارڈ موجود ہے۔
سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو یو اے ای کے شاہی خاندان نے بی ایم ڈبلیو کار تحفہ میں دی تھی، جسے انہوں نے بعد میں فروخت کردیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز وائرل ہونیوالے کلپس میں مریم نواز بی ایم ڈبلیو گاڑی سے انکار کرتی رہیں، منصور علی خان نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ یواے ای کے شاہی خاندان کی بی ایم ڈبلیو گاڑی آپ نے توشہ خانہ سے لی جس پر مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس کبھی بی ایم ڈبلیو کار نہیں تھی۔ہوسکتا ہے کہ یہ میری فیملی میں کسی کے پاس ہو۔
اس پر پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ لندن میں کوئی پراپرٹی کے بعد میرے پاس کوئی بی ایم ڈبلیو نہیں
https://twitter.com/x/status/1645446781096869889
مزمل اسلم کے اس ٹویٹ پر سلمان شہباز کا ردعمل میں دیکھنے کو ملا، مریم نواز انکار کررہی تھیں ک انکے پاس کوئی بی ایم ڈبلیو گاڑی نہیں ہے لیکن سلیمان شہباز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتادیا کہ مریم نواز کے پاس کیوی کلر کی بی ایم ڈبلیو کار تھی۔
https://twitter.com/x/status/1645447586327715842
سلیمان شہباز کو یہ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا اور ن لیگی کارکن نہ صرف سلیمان شہباز کو تنقید کرتے رہے بلکہ بعض تو گالم گلوچ پر اترآئے۔ایک نے کہا کہ تیرے جیسوں کی موجودگی میں دشمنوں کی کیا ضرورت ھے، آپ ہی کافی ہو پارٹی کی جڑیں کاٹنے کیلئے۔

کسی نے فیملی اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا تو کسی نے کچھ روز پہلے مریم نواز کے ٹویٹ کا بدلہ قرار دیا
فیصل آفریدی نے تبصرہ کیا کہ ابا کو نااہل کرنے کا بدلہ لیا ہی سلیمان شہباز نے۔۔ یعنی کچھ روز پہلے مریم نواز نے کہا تھاہوجائے(شہبازشریف کی)نااہلی۔ ہم نے پہلے بھی نااہلیاں بھگتی ہیں، مریم نواز نے نوازشریف کی نااہلی کا بھی حوالہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1645606976448000004
مومن مختار کا کہناتھا کہ اپنا بغض ختم کر لو مریم نواز سے۔۔ مریم نواز اس وقت پاکستان میں کڑوروں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1645635455428247553
داؤد خٹک نے لکھا کہ جب گھرمیں دشمن موجودہوں توباہرکےدشمن سےکیسےمقابلہ ہوگا؟ یہ وہی سلیمان شہباز ہےنا جس نےمریم نواز کیخلاف باقاعدہ پروگرامزکروائےباجوہ کاپیغام رساں بھی تھاویسےمریم نواز کےبغض میں مرجاوگےیہ دیکھ کےکہ وہ عوام میں اتنی مقبول کیوں ہےجبکہ خودکونسلرکی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے
https://twitter.com/x/status/1645590147902349312
خرم شہبازوڑائچ نے لکھا کہ یہ لوگ تو کھل کر سامنے آ گے اس نواز کے بغض میں جس کے بغیر یہ تینوں باپ بیٹے کونسلر تک نہ بن سکیں شاید
https://twitter.com/x/status/1645570204678901760
صابرمحمودہاشمی نے لکھا کہ ماشا اللہ اتنا کماتے ہو پیسہ بھی کافی ہے کبھی ٹائم نکال کر کسی اچھے نیوروسرجن سے چیک اپ کروا لیں تاکہ اگر دماغ میں کوئی کیڑا ہے یا ذہنی توازن درست نہیں ہے تو اس کا علاج کروایا جا سکے ۔کیونکہ آپ اکثر بونگیاں ہی مارتے ہو
https://twitter.com/x/status/1645539925700255750
عبدالمنان خان نے سلمان شہباز کو مشورہ دیا کہ بھائی ایک مشورہ دیتا ہوں یہ جانتے ہوۓ کہ آپ نے مانگا نہیں لیکن یہاں میرے لیے فرض ہے۔ مشورہ یہ ہے کہ مریم نواز صاحبہ سے اپنا بغض ختم کرلیں یہ آپ کیلئے بہتر ہوگا کیونکہ مریم نواز کے وہ حاسدین بھی آج تاریخ کے کوڑے دان میں ہیں جو وقت کے فرعون تھے آپ تو ویسے ہی کسی کھاتے میں نہیں
https://twitter.com/x/status/1645567361410318336
بٹ صاحبہ نے ردعمل دیا کہہ چھوٹے میاں صاحب کو چاہیے اپنے اس نکمے بھونکے کوڈو کو لگام ڈالیں یہ انکی نسل کا لگتا ہی نہیں پہلے شاہد خاقان عباسی اور اب مریم کا مذاق خود دونوں بھائی کچھ کرنے جوگے نہیں اور باتیں اُس کزن کو جو صنفِ آہن بنی ہوئی ہر محاذ پہ جنگ لڑ رہی ہے اپنا ساڑ فیملی واٹس ایپ گروپ میں نکالا کرو
https://twitter.com/x/status/1645535342932504579
کچھ دوستوں کا خیال تھا کہ حمزہ شہباز کی جگہ سلمان شہباز کا سیاست میں ہونا زیادہ موثر ہوتا لیکن مسلسل چولیں مار کر سلمان نے سب دوستوں کو غلط ثابت کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1645679337255960576
روبینہ نے لکھا کہ پنجاب کی ثقافت میں "شریکوں" کو اعلیٰ مقام ایویں ہی نہیں حاصل ہوا
https://twitter.com/x/status/1645586894212743168
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sulemanasha.jpg