مریم سرکار کی عوام کو گوگلی،200 یونٹ تک بجلی استعمال والے ریلیف سےمحروم

1maryamgooglyonnnnbills.png

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام کو ریلیف کئ دعوے دھرے رہ گئے,پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا,ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین میں دونوں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین شامل ہوں گے,فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔

بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔ پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف سےمتعلق درخواست نیپرامیں جائے گی,کوئی بھی صوبہ اپنے بجٹ سے صارفین کو بجلی پر ریلیف دے سکتا ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد پنجاب کی طرف سے بجلی کے ریلیف پر عملدرآمد ہو سکے گا۔

https://twitter.com/x/status/1825131997179584644
2 روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی,لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہباز شریف بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے مریم نواز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ لوگوں کو مزید ریلیف دینے کے لیے سولر پینلز کی اسکیم لے کر آرہی ہیں اور لوگوں کو سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بجلی کا بل مزید کم ہوجائے اور اس کے لیے 700 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
 

Back
Top