
مبینہ طور پر 9 مئی واقعات میں ملوث اور ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنےوالی مریم اکرام کو ن لیگ کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب کروادیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی سابق کارکن پر اس مہربانی پر ن لیگ کے اپنے کارکنان و رہنما تلماتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے قوم اسمبلی میں جمع کروائی گئی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں ایک نام مریم اکرام کا بھی ہے جو کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن رہ چکی ہیں اور 9 مئی واقعات میں بھی ان کی تصاویر ریکارڈ کا حصہ ہیں، مریم اکرام ٹک ٹاک پر انٹرٹینمنٹ ویڈیو ز بنانے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔
ن لیگ کی جانب سے پارٹی کی وفادار اور پرانی ورکرز کے بجائے ایسی خاتون کو ایم این اے منتخب کروانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، اہم بات یہ ہے کہ پارٹی کے اس فیصلے کو ن لیگ کے اپنے کارکنان بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

صحافی اسد کھرل نے بتایا کہ مریم اکرام کا نام قیادت کی مظوری کے بغیر فہرست میں ڈالا گیا، پہلی میٹنگ میں جب نام ڈسکس ہوا تو نواز شریف نے اس نام کو ایم پی اے کیلئے آخری ترجیحات میں رکھنے کی ہدایات دیں، بعدازاں جن میٹنگز میں نواز شریف موجود نہیں تھے اوپر کے نام مسترد کرکےمریم کا نام فہرست میں شامل کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1767157455388090664
اجمل جامی نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایک انتہائی نیا نام جب سامنے آیا تو پرانی ورکرز اور ذمہ داران کے ہاں شدید غم و غصہ پایا گیا، اسی لئے اعلیٰ قیادت اس ایک نئے نام کو ڈراپ کرنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔ بصورت دیگر خواتین ونگ کی کچھ ذمہ داران مستعفی ہونے کی دھمکی دے رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1767192939833213433
صحافی عمران افضل راجا نے کہا کہ نام نہاد سانحہ 9 مئی اور ن لیگ کی نئی رکن قومی اسمبلی، جب تک یہ لوگ اقتدار میں رہیں گے روز نئے نئے لطیفے دیکھنے کو ملیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1767150309246124092
اسد چوہدری نے لکھا کہ خبر یہ ہے کہ نام واپس نہیں ہوسکتا کیونکہ فہرست دی جاچکی ہے، تاہم اس متنازعہ خاتون کا رکن اسمبلی بننا ن لیگ کے سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے ہزاروں نظریاتی کارکنوں کو پارٹی سے متنفر کردے گا۔
https://twitter.com/x/status/1766930547811512470
رباب حیات نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ تباہ ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1766744779319066920
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہزاد نے کہا کہ ن لیگ کی نئی رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے بلوائی حملے میں شامل تھی، سبحان اللہ۔
https://twitter.com/x/status/1766826211810988279
صحافی شعیب جٹ نےکہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ سانحہ 9 مئی ن لیگ کے افراد نے پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر کیا، مریم اکرام کو ایم این اے نامزد کیے جانے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مریم 9 مئی کو بھی ن لیگ کی تھی اور اب بھی ن لیگ کی ہی رکن اسمبلی بنے گی۔
https://twitter.com/x/status/1767082132084761060
صحافی مقدس فاروق نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مریم کو رکن اسمبلی نامزد کرکے ن لیگ نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماردی ہے، اب ن لیگ کا 9 مئی والا ٹھس ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767155859224748355
ایک صارف نے مریم اکرام کی شیشہ پیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ ہیں مخصوص نشست پر ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی بننے والی مریم اکرام۔
https://twitter.com/x/status/1766951809468211479
کامران واحد نے مریم اکرام کی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کی اور کہا کہ یہ ہیں اصل 9 مئی والے۔
https://twitter.com/x/status/1764938694039851384
ن لیگی ورکر طیبہ امجد نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ن لیگ کے مخلص ورکر ہیں جو روزانہ مخالفین سےگالیاں کھاکر بھی آپ کا دفاع کرتے ہیں، شمائلہ رانا، مائزہ حمید اور عنیزہ پر مریم اکرام کو ترجیح دینے کی وجہ ان کی کونسی کارکردگی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1766896172432564664
راجا کبیر نے کہا کہ پی پی 65 میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے پیر فرید کی بیٹی کو مخصوص نشست دینے پر سوال ضرور کریں، تاہم اخلاقیات کے دائرے سے باہر نا نکلیں۔
https://twitter.com/x/status/1767125488042901835
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4maryammakiairkma.png
Last edited by a moderator: