مردان کینٹ میں گھروں کو تالے لگاکر مسمار کردیا گیا

mardanca1h11.jpg


مردان میں کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ میں واقع گھروں کو تالے لگاکر مسمار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مردان کنٹونمنٹ بورڈ نے چھاؤنی کے رہائشیوں کو گھروں سے باہر نکال کر تالے لگانے کے بعد گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف رہائشی خواتین کیجانب سے چھاؤنی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا اورسڑک پر ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کردیا۔

مظاہرین نے موقف اپنایا ہے کہ ہمارے گھروں کے حوالے سے کوئی بقایا جات نہیں ہیں، ہم وقت پر کرایہ، بجلی و گیس کے بلز ادا کرتے ہیں مگر اس کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ رہائیشیوں کو ناصرف تنگ کرتی ہے بلکہ گھروں کو خالی کرنے پر مجبور بھی کرتی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا ایکسائز نے صوبے بھر میں گاڑیوں کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایکسائز نے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لیے پبلک فیسیلی ٹیشن ماڈیول کا بھی اجرا کر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ان آن لائن سسٹمز کا باضابطہ اجرا کیا۔

ٹیکس دہندگان کسی بھی جگہ سے اپنے ٹیکس ریکارڈ تک آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔


نئے سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنا چالان بھی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ ماڈیول کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ٹیکس کیلکولیٹر بھی فراہم کیا گیا ہے۔