
مراد سعید کے سسرال کے گھر چھاپہ، ساس کے کپڑے پھاڑدئیے گئے، اہلیہ کو دھمکیاں اور بدتمیزی
کچھ روز قبل پولیس نے مراد سعید کے سسرال سے نامعلوم افراد نے مراد سعید کے برادر نسبتی اور انکے ملازمین کو اٹھا لیا اور ساتھ تمام موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی لے گئے ۔اس سے ایک روز قبل مراد سعید کے برادر نسبتی کو ایک جعلی مقدمے میں گرفتار بھی کیا تھا لیکن عدالت نے انھیں رہا کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مراد سعید کے ڈی ایچ اے پشاور والے گھر میں 8 سے دس سادہ کپڑوں میں اہلکار جبکہ 50 سے 60 پولیس والے بغیر وارنٹ کے گھسے،
ذرائع کے مطابق پولیس والوں کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایک ڈرگ ڈیلر کے گھر پر چھاپہ مارنا ہے اور میجر طیب آن بورڈ تھے، تین دفعہ گھر کی بغیر وارنٹ تلاشی لی گئی، یہ اہلکار 3 گھنٹے تک گھر میں موجود رہے،
مراد کی ساس نےمزاحمت کی تو پولیس والوں نے انکے کپڑے پھاڑدئیے ، مراد سعید کی بیوی کیساتھ بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں جبکہ مرادسعید کی سالیاں انکو وہاں پر گھسیٹا گیا ہے۔
پولیس اہلکار زبردستی مرادسعید کی اہلیہ کی گاڑی لیکر جارہے تھے، مرادسعید کی ساس نے روکنے کی کوشش کی تو انکے کپڑے پھاڑ دئیے اور ساتھ کہا کہ آپکو کیا لگتا ہے کہ مرادسعید بولے گا تو ہم بولنے دیں گے؟
مرادسعید کے سالوں کو ہراساں کیا گیا، مرادسعید نے اسلام آباد والا جو گھر خالی کیا ،انکو بھی فالو کررہے ہیں، مرادسعید کے ملازم کو اٹھالیا گیااور 2 ہفتے بعد وہ ریکور ہوا جبکہ پشاور میں ایک ملازم جس کی عمر 18 سال تھی، پر تشدد کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد مرادسعید کی اہلیہ روپوش ہیں جبکہ ان پر ایف آئی آر درج ہے جبکہ اس سے قبل پولیس افسر عمران الدین نے ایف آئی آر کاٹنے سےا نکار ردیا گیا۔
تحریک انصاف پشاور کے عہدیدار عرفان سلیم نے کہا کہ مراد سعید کے گھر جیسے چھاپہ مارا گیا وہ بہت شرمناک ہے، مراد سعید کے گھر والوں پر ظلم کیا گیا، ہم نے کل رات ریڈ والی ویڈیوز شئیر کیں تو یہ اور بدنام ہوں گے۔ خیبرپختونخوا پولیس سے درخواست ہے کہ اتنا مت گریں۔
https://twitter.com/x/status/1713849368976183743
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murahi11h1.jpg