
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامراد سعید نے ملک سے غداری کرنے والوں کو ڈی چوک میں سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
انہوں نے یہ مطالبہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ7 مارچ کو خط موصول ہوا 8 کو ملک دشمن عدم اعتماد لے آئے، عمران خان سے امریکا نے اڈے دینے کاکہا تو انہوں نےایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا۔
مرادسعید نےکہا کہ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ تھا کہ انکار کرنے کی کیا ضرورت تھی، عمران خان نے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو بے نقاب کیا ہے، میں خود اپنی ذات کو اور پاکستانی قوم کو عمران خان کا مقروض سمجھتا ہوں۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اپنی پالیسی خود بنائیں گے، ملک سے غداری کرنےوالوں کو ڈی چوک میں پھانسی پر لٹکادینا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murad-saeed-pdm-dchock.jpg