مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں تحریک انصاف کیا کرے گی؟حکمت عملی سامنے آگئی

ikahahsaiah.jpg

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پراس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1652536401911529477
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ اس کا نقطۂ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی۔

گزشتہ روز کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اسمبلی کی تحلیل کے پیچھے بدنیتی نظر آ رہی ہے۔ آپ الیکشن لڑیں جیت جائیں تو بجٹ بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ چودہ مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل ہو تو پورے ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ورنہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کرائیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 2 بیٹھک ہو چکی ہیں۔حکومتی اراکین ستمبر میں الیکشن کیلئے راضی ہیں جبکہ تحریک انصاف کا اصرار ہے کہ جولائی میں الیکشن کرائے جائیں۔

یادرہے کہ عمران خان بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
 

Back
Top