مدینہ مسجد:وزیراعظم سے متعلق سخت الفاظ پر عامرلیاقت کا وضاحتی پیغام

amii1i1i12.jpg


عامر لیاقت کی گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مدینہ مسجد کی مسماری کے ایشو پر وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

وائرل ہونیوالی ویڈیو میں عامرلیاقت کہتے ہیں کہ جو مسجدیں گراتی ہے، وہ میری حکومت نہیں ہے۔ دینہ مسجد کیلئے اپنی گردن بھی کٹواسکتا ہوں، جو مساجد گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ، میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں

اس موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ہم ‘ریاست مدینہ’ میں ہم مدینہ مسجد کی بات کر رہے ہیں۔


موقع پر وہاں موجود ایک شخص نے ان سے سوال پوچھا کہ حکومت تو آپ کی ہے، آپ اس فیصلے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، بغیر تردد کے اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مسجدیں گراتی ہیں، وہ میری حکومت نہیں ہے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان رشدی اور لال مسجدایشو پر استعفیٰ دیدیا تھا،یہ مدینہ مسجد کا ایشو ہے، اسمبلی کی سیٹ میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں، میں اپنی گردن کٹوانے کو تیار ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1477802229813891074
اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی۔ جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ان کو شرم آتی تو وہ آتے اور ساتھ ہی قہقہے لگانا شروع کردیتے ہیں۔

عامر لیاقت کے اس روئیے پر تحریک انصاف کے حامیوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت اپنے ہی لیڈر کو بے شرم کہہ رہے ہیں، یہ جو مرضی کرلیں وزارت انہیں پھر بھی نہیں ملنی۔

جس پر عامرلیاقت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عامر لیاقت نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں

https://twitter.com/x/status/1477979217400942596
عامر لیاقت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو شرم نہیں آتی؟ شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، وہ اقوام متحدہ آتا ہے، اسلام کی بات کرتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں خود خان صاحب کے پاس جاؤں گا اور معافی مانگوں گا۔خان صاحب میرے لیڈر، میری کپتان، میرے رہبر ہیں۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ جو حکومتیں مسجد گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جو بار بار اپنی پرانی بکواس پہ وضاحتیں دے یا معافیاں مانگے اسکا مطلب ہے کہ اسکا داماغ اور اسکی زبان اسکے قابو میں نہیں۔۔
 

Back
Top