
مشہور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے ایک مداح نے انہیں چھونے کی کوشش کی تاہم مہوش حیات کے دوست نے انہیں اس حرکت سے باز رکھا۔
فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات ایک تقریب میں شریک ہیں اور ان کے اردگرد ان کے فینز اور چاہنے والے جمع ہیں۔
ایسے میں ایک شخص نے مہوش حیات کےساتھ تصویر بنواتے ہوئے ان کے پیچھے سے ہاتھ کندھے یا کمر میں ڈالنے کی کوشش کی مگر پیچھے موجود مہوش حیات کے دوست نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور انہیں اس حرکت سے باز رکھا۔
https://twitter.com/x/status/1500656047844995084
مہوش حیات نے اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کیسے آزاد خیال مداح فنکاروں کے ساتھ کتنا بے تکلف ہونے کی کوشش کرتے ہیں میں اس بارے میں جانتی نہیں تھی۔

مہوش حیات نے مداح کو اس حرکت سے روکنے والے اپنے دوست ریحان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا سہارا بننے کا شکریہ، آپ سے لوگوں کو سیکھنا چاہیے کہ حقیقی جینٹل مین کیسے بنتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500408939321647107
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mehwishhayatchoony.jpg