
اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کیلئے ایوارڈز کی سی اہمیت رکھتے ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مداح جب ان سے ملتے ہیں تو وہ عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر اپنی آنکھوں پر رکھتے ہیں۔
نیلم منیر نے حال میں جرمن نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم "چکر" میں جڑواں جیسا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے ساتھ بھی وقت گزار سکیں۔
نیلم منیر نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق پختون خاندان سے ہے اور میری بہنیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں۔ مگر مجھے کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز میں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/neelum11n21.jpg
Last edited: