
سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی جاری کردیا گیا ہے، 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا ہے کہ مخصوص نشستوں کی اہل سنی اتحاد کونسل نہیں بلکہ پی ٹی آئی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آئینی کے مخصوص نشستوں کے حصول کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی، یہ جماعت مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں ہے۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مخصو ص نشستوں کی اہل پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سننے کے بعد سات روز کے اندر فیصلہ کرے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حق میں کسی ڈکلیئریشن کی استدعا نہیں کی، پی ٹی آئی اس کیس میں عدالت کے سامنے فریق بھی نہیں بنی، تین جون سے کیس شروع ہوا اور پی ٹی آئی نے 26 جون تک کوئی درخواست نہیں دی، 26 جون کو درخواست دی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس میں معاونت کی استدعا کی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تھا جس میں الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4jyahayaafrnote.png