
بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے آسٹریلیا کو چیمپئن ماننے سے انکار کردیا ہے، محمد کیف کے بیان پرآسٹریلیوی کمنٹیٹر گلین مچل اور آسٹریلیوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد کیف کو جواب دیدیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور بلے باز محمد کیف نے ایک بیان میں آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کا فاتح ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں مانتا کہ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دنیا کی بہترین ٹیم جیتی ہے، آن پیپر دنیا کی بہترین ٹیم بھارت ہے، تاہم فائنل بھارت کا برا دن تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں نے سلو باؤنسرز کرکے بھارتی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا،2003 کے ورلڈ کپ میں بھی ہم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر فائنل میں آسٹریلیا نے ہمیں شکست دیدی جس کا ہمیں بہت احساس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726494889507262746
محمد کیف کے اس بیان پر آسٹریلیا کے کرکٹ کمنٹیٹر گلین مچل نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی سابق بھارتی کرکٹر کو یہ بتائے کہ ورلڈ کپ فائنلز صرف کرکٹ میدان میں کھیلے جاتے ہیں پیپرز پر نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726936009689170079
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے بھی اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں محمد کیف کو پسند کرتا ہوں، بات یہ ہے کہ آپ کو اس دن کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہےجب اس کا اثر ہو، اسی لیے اس میچ کو "فائنل "کہا جاتا ہے، یہی وہ دن ہے کو اہمیت رکھتا ہے،یہی کھیل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1727267136568250501