
سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیلئے تین کھلاڑیوں کے نام تجویز کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے نجی ٹی وی چینل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتان کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کی تجویز دیدی ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سونپی جانی چاہیے، اسی طرح ون ڈے کرکٹ میں شان مسعود ایک اچھے آپشن ہوسکتے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر نےکہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں آل راؤنڈر عماد وسیم کپتان کیلئے ایک موزوں نام ہوسکتے ہیں، اگر ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کیلئے کسی نوجوان کھلاڑی کو لانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے سرفراز کو کپتان بناکر کسی نوجوان کو نائب کپتان بنادیا جائے، تاک سرفراز کے کرکٹ میں باقی 2 سال کےدوران نوجوان نائب کپتان ان کے تجربے سے سیکھ سکے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو ان کے قریبی ساتھیوں نے تینوں فارمیٹس کی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1amircaptian.png