محمد شامی کے خلاف مذہب کی بنیاد پر سوشل میڈیا مہم، ویرات کوہلی بول پڑے

13kohlishami.jpg

بھارتی ٹیم کے کپتان اپنے مسلمان ساتھی کھلاڑی کے خلاف نفرت آمیز مہم کے جواب میں بول پڑے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بدترین شکست کے بعد بھارتی شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم میں شریک واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو اس شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف نفرت آمیز مہم شروع کردی۔

بھارتی صارفین نے اپنی ہار کا غصہ محمد شامی پر نکالا اور انہیں غدار اور پاکستانی ہونے کے الزامات کا نشانہ بناتے رہے اور اب تک بھارتی ٹیم یا بورڈ کی جانب سے محمد شامی کی حمایت میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔


تاہم اب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنے ساتھی باؤلر کے حق میں سامنے آئے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی کو بھی مذہب کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانا ایک بدترین عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کا اظہار کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے، میں نے کبھی بھی کسی کے مذہب کو بنیاد بنا کر اس سے متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کے بارے میں سوچا تک نہیں ہے، مذہب مقدس اور ذاتی معاملہ ہے اسے وہیں تک رکھنا چاہیے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مہم چلانے والے اتنی ہمت نہیں رکھتے کہ سامنے آکر کچھ کہہ سکیں، باہر لوگ کیا بولتے ہیں ہمارے نزدیگ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ہم اس پر کبھی توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی آئندہ کبھی دیں گے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
حالانکہ چکروورتھی نامی سپنر کو بہت کٹ پڑی تھی سب کو ہی مار پڑی شامی کو دو چوکے زیادہ پڑ گئے مگر ہندو اس کے خلاف ہی بولتے ہیں ویرات ایک اچھا انسان ہے اور امید ہے کہ اس کے ملینز کے حساب سے فینز پر اس کی بات کا اچھا اثر ہوگا
اگر شکست کا ذمہ دار کسی کو کہنا ہے تو بلے بازوں کو کہنا بنتا ہے جو چھتیس پر تین آوٹ تھے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہندووں نے دو قومی نظریہ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر اجاگر کر دی۔
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
ہندووں نے دو قومی نظریہ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر اجاگر کر دی۔
Bro I request you to be follower of our beloved Mohammad (PBUH) and dont use word Hindu in this way.
There are so many good Hindus and Kohli is one of those good ones.
You can say extremists in India. Extremists everywhere is a problem. Aren't they?
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Bro I request you to be follower of our beloved Mohammad (PBUH) and dont use word Hindu in this way.
There are so many good Hindus and Kohli is one of those good ones.
You can say extremists in India. Extremists everywhere is a problem. Aren't they?
اکثریت کا اطلاق کل پر ہوتا ہے۔ ایک کوہلی انتہا پسند ہندوں کی اکثریت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ تمام ہندو انتہا پسند نہیں ہیں، ہندوؤں کی اکثریت انتہا پسند ہے۔
 

Back
Top