
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مئی 2022 کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوگیا تھا ، اس وقت تک ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہوگیا تھا کہ23 مئی 2022 اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا جائے گا، شہباز شریف کی تقریر تک تیار کرلی گئی تھی،تاہم 22 کی شام عمران خان نے احتجاج کا اعلان کیا تو ہمیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ واپس لینا پڑا، اس وقت مئی 2022 میں ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں تھا۔
محمد زبیر کے اس بیان پر ردعمل کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
صحافی علینہ شگری نے کہا کہ محمد زبیر نے ایک اور پول کھول کر پی ٹی آئی کو سچا ثابت کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1741794118987346067
پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ محمد زبیر نے ایک اور جھوٹ کی گواہی دیدی اور کہا کہ حکومت لینے کے دو ماہ بعد تک ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں تھا، یہ سازش پی ڈی ایم حکومت کے درمیان ہوئی تاکہ الیکشن کی طرف نا جاایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1741815411329335605
قراۃ العین نامی صارف نے کہا کہ عمران خان حکومت کے خلاف یہ پراپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم حکومت نا آتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔
https://twitter.com/x/status/1741822456501825581
وقاص احمد نے کہا کہ15 ارب ڈالرز کے ذخائر کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں تھا، پی ڈی ایم نے ایک سازش کے تحت وہ ختم کیے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1741842982041755939
اجمیر آفریدی نے کہا کہ یہ گفتگو سن کر ن لیگ والوں میں ذرا شرم ہے تو قوم سے معافی مانگیں اورسمندر میں غرق ہوجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1741799737081172204
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15muzzamildefult.png