
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بہترین بیٹسمین محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس کے رد عمل میں خاتون کھلاڑی نے اظہار مسرت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کاؤنٹ سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے محمد رضوان کے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سارہ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی۔
https://twitter.com/x/status/1471468514020048900
اس سے قبل برطانوی کاؤنٹی کرکٹ کلب سسکس نے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتا کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1471465217305591817
اس معاہدے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ موقع دینے کے لئے شکریہ، میں 2022ء کے شاندار سیزن کی طرف دیکھ رہا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1471555777643130885
واضح رہے کہ انگلش کاؤنٹی سسکس نے ٹی ٹوئنٹی کے ایک سال میں 2000 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8rizwansarah.jpg