
پاکستان کے وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین ستمبر کے مہینے کیلئے آئی سی
سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی نےاس ایوارڈ کیلئے آسٹریلین آل راؤنڈ ر کیمرون گرین، بھارتی اسپنر اشر پاٹیل کو بھی نامزد کیا تھا تاہم محمد رضوان نے ان دونوں کو شکست دیتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد رضوان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کردیا ہے۔
آئی سی سی نے ویمن کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے، ان کا مقابلہ سمرتی مندھانا اور بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ سے تھا۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9rizwanicccploofmonth.jpg