
سابق کرکٹر سکندر بخت نے انکشاف کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکندربخت نے کہا کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں سرفراز کو کبھی ٹیم میں نہیں آنے دوں گا، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب سرفراز ٹیم میں تھےتو انہوں نے بھی رضوان کو کھیلنے نہیں دیا تھا۔
سکندر بخت نے اپنے اس انکشاف کی بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات مجھے ہمارے ساتھ پروگرام کرنے والے ایک کرکٹر نے ہی بتائی ہے کہ رضوان نے کہا ہے کہ سرفراز کو ٹیم میں نہیں کھیلنے دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1572283360969625601
سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری کرکٹ برادری بہت چھوٹی سی ہے اسی لیے ہمیں ایک دوسرے کی باتیں پتا چلتی رہتی ہیں، میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ طے کرلیا گیا ہے کہ انہوں نے اب سرفراز کو ٹیم میں نہیں کھلانا، محمد رضوان کے حوالے سے بات میں نے کسی اور سے سنی ہے ہوسکتا ہے کہ یہ بات غلط ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نڈر کرکٹ کھیلنے کی بات تو کرتے ہیں میں رمیز راجا سے پوچھنا چاہوں گا کہ یہ کونسی کرکٹ ہوتی ہے؟ آپ نے کسی ایک میچ میں کسی نئے لڑکے کو موقع نہیں دیا، کیا بلا خوف وخطر کرکٹ ایسی ہوتی ہے؟ میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی،رمیز راجا ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سیاسی بنیادوں پربھرتی ہوئےہیں اوراسی لیے لگتا ہے کہ وہ صرف اپنا عہدہ بچانے کیلئے ٹیم کے معاملات میں مداخلت ہی نہیں کرتے کہ لڑکے کرکیا رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21skindarbakhtddawa.jpg