
راولپنڈی کی مقامی عدالت نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن مقدمے سےڈسچارج کردیا ہے۔
محمدخان بھٹی پر30 کروڑ روپے مالیت کی چینی کاذخیرہ حاصل کرنےکا الزام ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ فی الحال ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1649018503385473024
صحافی ثاقب بشیر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کے خلاف کیس میں عدالت لکھ رہی ہے کوئی ثبوت موجود نہیں ۔۔۔ اور کیس سے ڈسچارج کر دیا ۔اعترافی بیان فلاں کا نام لے لیا سب کدھر گیا ۔۔
ان کامزید کہنا تھا کہ اسی لئے کہتے ہیں کیس قانونی لحاظ سے لڑا جاتا ہے میڈیا و سوشل میڈیا مہم سے نہیں۔ ۔۔ وگرنا یہی حشر ہوتا ہے
https://twitter.com/x/status/1649024432680173569
واضح رہے کہ آج اینٹی کرپشن حکام نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم سے رقم اور چینی سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔
محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق محمد خان بھٹی پر 30 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے الائنس شوگر ملز گھوٹکی سے چینی خرید کر اسٹاک کی۔
محمد خان بھٹی کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/battiahahs.jpg