محفوظ جیل منصوبہ، پنجاب کی جیلوں میں 9ہزار سے زیادہ کیمرے لگانے کا فیصلہ

marah1i1h.jpg


پنجاب حکومت کی طرف سے "محفوظ جیل" منصوبے کے تحت صوبے بھر میں قائم 43 جیلوں میں 9 ہزار سے زیادہ جدید ترین کیمرے لگانے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرصدارت صوبہ پنجاب میں قائم 43 جیلوں میں جدید ترین کیمرے لگانے کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات، ایم ڈی سیف سٹی ودیگر افسران شریک تھے جہاں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 9ہزار سے زیادہ کیمرے لگائے کیے جائینگے۔ اجلاس میں سیف سٹی اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید ترین کیمرے لگانے کیلئے سروے مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید ترین 8 میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے جو گاڑیوں اور چہرے شناخت کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ پنجاب کی تمام جیلوں میں آنے والے ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کے لیے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جیلوں میں لگائے جانے والے کیمرے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں اور جیل کے عملے کی حاضری کے ساتھ ساتھ ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھیں گی۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی بدولت کسی بھی جیل میں خلاف ضابطہ حرکت ہونے پر آٹومیٹک الارم متحرک ہو جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں میں باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم پینک بٹن اور ایکسس کنٹرول سسٹم لگائے جائیں اور پہلے مرحلے میں ہائی پروفائل اور سنٹرل جیلوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جائے۔

محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں جدید ترین کیمروں کی تنصیب کے لیے تکنیکی معاونت سیف سٹیز اتھارٹی فراہم کرے گی۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Cameras in jail's?
Polling station mein camera Kay liye they don't have money....and for Stunts
 

Back
Top