محسن نقوی پر مونس الٰہی کی سخت تنقید، عامر میر غصے میں آ گئے

1700757481483.png


جس سپیڈ سے تو نے کرپشن کی ہے، اسی سپیڈ سے تیرا احتساب بھی ہوگا: عامر میر
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر تنقید کرنے پر نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر غصے میں آ گئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں 15 ویں پولیس خدمت کے افتتاح کی تقریب کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ فنگرپرنٹس اور پروفائل پک کمپیوٹر میں لگا رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ : حکومت ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1727367065198284837
مونس الٰہی نے محسن نقوی کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: آپ پریشان نہ ہوں یہی پروفائل پک اور فنگرپرنٹس آپ کو ان تمام جرائم میں گرفتار کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے جو آپ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کیے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1727383452473790493
مونس الٰہی نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں عوامی ٹیکس کے پیسوں سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی تشہیر کے کیس کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: محسن نقوی حکومت پنجاب کے خزانہ کے کروڑوں روپے زاتی اشتہاری مہم پر اڑانے میں ملوث ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے فلائی اوورز کی اشتہاری مہم میں اس نوسرباز کی ذاتی تشہیر کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے طلب کر لیا ہے۔ اللہ تعالی پاکستان کو ان شوبازوں اور نوسربازوں سے محفوظ رکھے!

https://twitter.com/x/status/1726878474009203105
نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے مونس الٰہی کے ٹوئٹر پیغامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ: بھگوڑے اشتہاری مونس الٰہی، رونے تو ابھی تیری گرفتاری کے بعد نکلنے ہیں جو ساری دنیا دیکھے گی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ تو نے بھی محسن نقوی کی سپیڈ کا اعتراف کر لیا ہے۔ میرا مفت مشورہ یہ ہے کہ بےصبرا نہ ہو، جس سپیڈ سے تو نے کرپشن کی ہے، اسی سپیڈ سے تیرا احتساب بھی ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1727637866761916586
مونس الٰہی نے طنزیہ انداز میں عامر میر کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: سنا ہے کل کی میری ٹویٹ کے بعد نوسرباز محسن نقوی نے سپیڈ میں رونا شروع کردیا ہے۔ وہ اتنی سپیڈ میں رویا ہے کہ نیب کو مجبوراً ہمارے اوپر ایک نیا جعلی کیس بنانا پڑ گیا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1727625517367443651
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
Punjab ka sab say bara adaku ajj Youthio ka Baap hay .... I mean President 😀😃😄🙃😆😍😂🤣

salay BCod kursi kay liyay kia kar dia !
 

Back
Top