
نگراں مشیر کھیل پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ انہیں کیمپ میں بلایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بہت کم ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اگر کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہے تو قومی ٹیم کو آپس میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینی ہوگی، یہ ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہے کہ چار اوورز سے کام چل جائےگا، ورلڈ کپ میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا، میری بورڈ سے درخواست ہے کہ مجھے کیمپ میں بلایا جائے تاکہ میں اچھے انداز سے پریکٹس کرسکوں، کیمپ میں آدھا گھنٹا بھی بولنگ کروانے کا مجھے فائدہ ہوگا۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ سیلکٹرز کو ورلڈ کپ کیلئے ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا ہوگا، مجھےاگر کیمپ میں نہیں بلایا گیا تو میں بولنگ تو نہیں چھوڑوں گا ، میں ابھی بھی اپنی آنے والی کرکٹ پر فوکس کررہا ہوں۔