Night-Hawk

Senator (1k+ posts)
مجھے بات نہیں کرنی!


وسعت اللہ خان


110507104734_corps_commander.jpg






بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

مجھے آج ایسے ممالک اور معاشروں کی بات ہی نہیں کرنی جو دو ہزار گیارہ کی دنیا میں بھی دائرے میں چلتے رہنے کو سفر جانتے ہیں، کنوئیں میں پڑے کتے پر کپڑا ڈال کے سمجھتے ہیں کہ پانی پاک ہوگیا، گندگی کے ڈھیر کو پہاڑی کی شکل دے کر اسے خوشبودار مٹی سے لیپ دیتے ہیں۔

جو دل سے قائل ہیں کہ ان کی ننانوے فیصد غلطیوں اور غفلتوں کے ذمہ دار دوسرے ہیں۔ اگر وہ یہ یہ یہ یہ نہ کرتے تو ہم بھی وہ وہ وہ نہ کرتے۔ جنہوں نے دماغ کو تاریک قید خانے میں ڈال کر دل کو اس کا دربان مقرر کردیا ہے۔ جو شک کے پانی کو آبِ حیات سمجھتے ہیں۔


جو اپنے کرتوتوں کو خدا کے سر منڈھ کر عذابِ الہی کا نوحہ پڑھتے ہیں اور اگلے ہی لمحے پھر سے پھنے خان بن کر فرضی و اصلی دشمنوں کو خلط ملط کرکے ہوا میں تلوار بازی شروع کردیتے ہیں اور اپنے ہی ’دادیوں‘ سے واہ واہ سن کر سمجھتے ہیں کہ پالا مار لیا بھئی!


مجھے صرف ان ممالک کی بات کرنی ہے جہاں غلطی کو غلطی ، غفلت کو غفلت اور جرم کو جرم تسلیم کرکے خود احتسابی کے نشتر سے پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے تاکہ سارا کھاتہ صاف کرکے نئے ارادے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔


جیسے ترک، جنہوں نے اکیانوے برس پہلے طے کرلیا کہ ہوسِ ملک گیری ایسا اژدھا ہے جو آخر میں خود ہی کو نگل جاتا ہے۔غلام بنانے والا بالاخر خود بھی غلامی کی دھلیز پر پہنچ جاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ بکھرنے سے پہلے خود کو سمیٹ کر جدید نظامِ زندگی کے منفی پہلوؤں سے بچتے ہوئے مثبت مثالوں سے استفادہ کیا جائے اور دوسروں کو خود داری کا درس دینے سے پہلے یہ سبق خود پر نافذ کیا جائے۔اس کے بعد ترکی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔


آج مجھے نہ تو سن پینسٹھ کی پاکستان انڈیا جنگ، سن اکہتر کی جنگِ بنگلہ دیش، سن نواسی کے تباہ کن جلال آباد حملے، سن ننانوے کی کرگل لڑائی اور دو ہزار پانچ کے عبدالقدیر خان نیٹ ورک سکینڈل کے ذمہ داروں پر کوئی بات کرنی ہے اور نہ ہی اسامہ کے ڈرامہ پر کچھ کہنا ہے۔


جیسے جرمن ، جو سن پینتالیس کے بعد اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ اب باہر والوں سے نہیں لڑنا۔اپنے آپ سے لڑنا ہے اور ایسا سماج تشکیل دینا ہے جہاں دوبارہ کوئی قیصر، کوئی ہٹلر اور کوئی گوئبلز جنم نہ لے سکے۔جہاں صرف تعلیمی سمر کیمپ اور کھلاڑیوں کے کیمپ بنیں کوئی کنسنٹریشن کیمپ نہ بن سکے۔

جیسے جاپانی، جنہوں نے چھپن برس پہلے خود پر ایٹم بم گرنے کے بعد پوری دنیا کو اپنی چراگاہ سمجھنے کی ذہنیت ترک کرکے آئین سے جارحیت کا لفظ ہی کھرچ ڈالا اور خود سے مباحثہ کرکے اس نتیجے پر پہنچے کہ جنگ اب ہتھیار سے نہیں صنعت ، ایجاد اور جدیدیت کے ذریعے لڑنی ہے۔


جیسے کیوبن ، جنہوں نے باون برس پہلے قسم کھائی کہ اب امریکہ سے نہ کچھ لینا ہے نہ دینا ہے۔ اپنی محنت پر تکیہ کرنا ہے۔ معیارِ زندگی بڑھے گا تو ایک ایک شہری کا بڑھے گا۔ نہیں بڑھے گا تو کسی کا نہیں بڑھے گا۔ دوست صرف اسے بنانا ہے جو دوستی کے پردے میں قومی معیشت و خود داری کو ریپ نہ کرے ۔کسی بھی دوستی کو بیساکھی نہیں بننے دینا ہے۔


اس وقت مجھے کچھ افراد بھی یاد آرہے ہیں جنہوں نے اپنی ناکامیوں کو کامیابی کی چادر میں نہیں لپیٹا اور خود کو جزا و سزا کے عمل کے حوالے کردیا۔


جیسے سن چھپن کی جنگِ سویز میں برطانیہ کو جھونکنے والے وزیرِ اغطم انتھونی ایڈن نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پانچ برس کی مدت پوری کرنے کی ضد نہیں کی اور استعفیٰ دے دیا۔


مجھے صرف ان ممالک کی بات کرنی ہے جہاں غلطی کو غلطی ، غفلت کو غفلت اور جرم کو جرم تسلیم کرکے خود احتسابی کے نشتر سے پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے تاکہ سارا کھاتہ صاف کرکے نئے ارادے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔


جیسے سن باسٹھ میں چین سے لڑائی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع کرشنا مینن نے استعفی دے دیا اور وزیرِ اعظم جواہر لال نہرو نے پارلیمنٹ کے فلور پر اعتراف کیا کہ شکست کی وجہ یہ ہے کہ ہم سوئے ہوئے تھے اور اپنے ہی خوابوں کی دنیا میں تھے۔

جیسے سن سڑسٹھ کی جنگ میں اسرائیل سے شکستِ فاش کھانے والے مصری کمانڈر فیلڈ مارشل عبدالحکیم عامر نے مارے غیرت کے خودکشی کرلی۔ جمال عبدالناصر نے صدارت سے استعفی دے دیا۔ لاکھوں مصریوں نے انکے محل کا گھیراؤ کرکے استعفی واپس لینے پر مجبور تو کردیا لیکن ناصر اندر سے مرچکا تھا۔ڈیڑھ برس بعد اس کے دل نے بھی زندگی سے استعفیٰ دے دیا۔


جیسے سن چوہتر میں رچرڈ نکسن نے واٹر گیٹ اسکینڈل کی ریکارڈنگز کو جعلی یا اپنی منتخب صدارت کے خلاف غیر ملکی سازش قرار دینے کی کوشش نہیں کی۔ اعتراف کیا کہ ہاں یہ سب کچھ ہوا ہے اور بحثیت صدر میں ذمہ دار ہوں اور نکسن نے کانگریس کےسامنے مواخذے سے پہلے ہی استعفی دے دیا۔


آج مجھے نہ تو سن پینسٹھ کی پاکستان انڈیا جنگ، سن اکہتر کی جنگِ بنگلہ دیش، سن نواسی کے تباہ کن جلال آباد حملے، سن ننانوے کی کرگل لڑائی اور دو ہزار پانچ کے عبدالقدیر خان نیٹ ورک سکینڈل کے ذمہ داروں پر کوئی بات کرنی ہے اور نہ ہی اسامہ کے ڈرامہ پر کچھ کہنا ہے۔



کچھ کہنے کا فائدہ ؟؟؟؟؟؟

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/05/110508_baat_se_baat_si.shtml
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Thanx Dr Sb for this article. Wussut Allah is absolutely right that there is no use of asking these low life generals to be a man. Just a bunch of sissies along with their cry baby fans
8ertfew.gif
who dont hesitate for a sec to get personal and jump into filth.
 

younus

Senator (1k+ posts)
Wussut Allah jaisey baghairat pata nahin kiyun pakistan mein hi paida hootey hein... yeh england ya USA mein paida kiyun nahin ho jatey
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
If there was a mechanism of accountability and accused generals of all above anti-Pakistan crimes and blunders wud have been punished accordingly, Pakistan wud not have been in such a mess. Whenever, they commit such a fiasco, there is automatically a mushroom like sprouting of threads "Support our Army and ISI on their negligence" etc etc. What the world has come to!!!!!!!
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
no general got punished since pakistan existed.
coz its our culture to obey, respect army wht ever they do.
from some aspects wasat ullah right from some he is wrong.
we can say 60-40
 

dukelondon

Senator (1k+ posts)
Wussut Allah jaisey baghairat pata nahin kiyun pakistan mein hi paida hootey hein... yeh england ya USA mein paida kiyun nahin ho jatey

Jab Aap jaisay loag Pakistan mein paida ho saktay hain toe Janaab Wussat Allah jaisay loag kyun paida nahi ho saktay???? Kya ab loag paida bhi naam nihad Mullah kay fatway ki waja say hon gay??
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
no general got punished since pakistan existed.
coz its our culture to obey, respect army wht ever they do.
from some aspects wasat ullah right from some he is wrong.
we can say 60-40

No, this time it is different, look around, everyone is critical of the Army and Gen Kiyani.
 

Safarmai

MPA (400+ posts)
Pakistani people don't want to trust on USA. But they have blood and children of bin laden they can conduct DNA tests. Maybe they find bin laden clone #1 or 2.
 

Muhammad Ikhlaq Siddiqui

Minister (2k+ posts)
(wellcome back IKHLAQ saab bohat bohat lamba arsa ghayeb ho jatay hoo app forums per se. ?)
Nhi ji..Ghayeb kahan hona hai...bss kabi kabi sirf dusron ki sunta rehta hun aur kuch kehta nhi....afterall, we have been given two ears and one tongue...so sometimes i try to listen more and speak less..!!!