
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر کسی خاطر میں نہ لائے اور شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کہتے ہیں مجھے اور سرفراز احمد کو ٹیم میں ہونا ہی نہیں چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر اوربیٹسمین کامران اکمل نےپاکستانی کرکٹ کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ محمد رضوان کے ساتھ کسی نوجوان پلیئر کو تیار کریں، مجھے اور سرفراز احمد دونوں کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔
کامران اکمل نے محمد رضوان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو میرے اور سرفراز کی طرف سے کسی دباؤ میں رہنے کی ضرورت نہیں ، پی سی بی کی جانب سے رضوان کے ساتھ روحیل نذیر، بسم اللہ، حسن اور محمد حارث جیسے کرکٹرز میں سے کسی کو شامل کرنا چاہیے۔
کامران اکمل نےاپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی صرف پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دےرہے ہیں، محمد رضوان ہمیشہ محنتی رہے ہیں اور ان کی محنت رنگ بھی لارہی ہے ، انہوں نے رضوان کے حوالے سے اعتماد کا اظہار رتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر سیٹ ہے اور ہر ممکن طریقے سے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔
وکٹ کیپر کامران اکمل کا مزید کہناتھا کہ رضوان ہمیشہ محنت پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کھیل پر مرکوز دیکھی ہے، ان کے خلاف کافی تنقید ہوئی لیکن اس نے اپنی قابلیت ثابت کی اور وکٹ کیپر کی طرح کو کم از کم 8 سے 10 سال مزید کھیل سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamran-sarfraz-111.jpg