
مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے متنازعہ فلم کو پروموٹ کرنےپر پاکستانی اداکارہ سجل علی کو آڑےہاتھوں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ بی نے سجل علی کے ڈرامے"ان کہی" کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سجل علی کے عقب میں متنازعہ ٹرانسجینڈر و ہم جنس پرستی پر مبنی فلم "جوائے لینڈ " کا پوسٹر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماریہ بی نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے فنکار ٹرانسجینڈر ایجنڈےپھیلانے کیلئے فلم جوائے لینڈ کوپروموٹ کررہے ہیں، ہمارے ڈراموں میں بھی فلم جوائے لینڈ کی آڑ میں ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو فروغ دیا جارہا ہے، ہم بالکل بھی بے وقوف نہیں ہیں بلکہ ہم سب کچھ سمجھتے ہیں۔
فیشن ڈیزائنر نے اپنی پوسٹ میں پاکستان عوام کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ اب اٹھ جاؤ اور جاگ جاؤ ، اس نئے ایجنڈے کو دیکھو ، ہم اس وقت ملک کو بچانے کے بجائے اپنی مذہبی شناخت کو فروخت کررہےہیں۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/joylandshsh.jpg