متحدہ عرب امارات نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی

18auaubnngammfiksjkdkd.png

متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سزا یافتہ 57 بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کی جانب سے کیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے عبوری صدر محمد یونس کی جانب سے اماراتی ہم منصب سے رابطے کے کچھ روز بعد کیا گیا اور اعلان کیا گیا ہے کہ سزایافتہ افراد کو معافی دے کر انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔


خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی انقلاب کے دوران متحدہ عرب امارات میں بھی بنگلہ دیشی شہریوں نے حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاج کیا جس پر اماراتی پولیس نے ان بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں ان 57 لوگوں کو سزائیں سنادی گئیں، سزا پانے والوں میں 3 کو عمر قید جبکہ 53 کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے والے ایک شخص کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ان افراد پر یو اے ای میں غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور امن و عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
 

Back
Top