
چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کی حدود میں 2 ملزموں نے ایک نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال دیں۔ ملزموں نے متاثرہ شخص پر الزام لگایا کہ اس کے ان کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد والا کی حدود میں ناصر نامی شخص پر دو بھائیوں نے بیہمانہ تشدد کیا اور اس کی آنکھیں نکال دی۔ مبینہ طور پر ملزموں نے ناصر کی آنکھیں نکال کر ان کی جگہ کیلیں ٹھونک دیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1445473977170739203
متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کیا گیا تو اسپتال انتظامیہ نے اسے ڈی ایچ کیو فیصل آباد ریفر کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ نوجوان کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5.jpg