
وزارت خزانہ نے پاکستان کے ماہر معاشیات مزمل اسلم کو ترجمان مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔
عالمی تقابل میں پاکستان کی معیشت پر گہری نگاہ رکھنے والے سینئر تجزیہ کار و ماہر معاشیات مزمل اسلم گزشتہ دو دہائیوں سے اہم مقامی اور بین الااقوامی اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں جن میں وہ ایکویٹی مارکیٹ، بزنس ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانشل، کیپیٹل مارکیٹ ریسرچ پر عبور رکھتے ہیں۔
ان کی اس تعیناتی سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے حکومت میں خوش آمدید کہا۔
https://twitter.com/x/status/1445643911456714753
مزمل اسلم نے جامعہ کراچی سے پبلک ایڈمنسٹریشن، اکنامکس کی اعلی تعلیم کے علاوہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف بیتھ سے جدید معیشت میں تعلیم حاصل کی ہے۔
معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم ای ایف جی ہرمیس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، کسب اور جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ رہے ہیں۔ مزمل اسلم موجودہ وقت ایمرجنگ اکنامک ریسرچ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ماہر معیشت مزمل اسلم ملک کے بڑے فورمز کے علاوہ یوٹیوب چینل اور امریکی نیوز پورٹل ورلڈ نیوز آبزرور کے مستقل لکھاری بھی ہیں۔
مزمل اسلم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی اور اندرونی نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے پینڈورا بکس نے عوام میں ملک کے اداروں پر بد اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی تگ و دو میں ہے اور اس رفتار کیلئے عالمی حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ مزمل اسلم نے بتایا کہ پاکستان مستقبل کی عالمی تجارت کا محور ہے اور بعض عالمی قوتوں کو اس کی یہ ترقی کھٹک رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/f1WVXGB/muzamal.jpg
Last edited: