حسن نثار، آپ کو کالم نگاری سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے تھی عمران خان کے وزیر اعظم نہ بننے پر۔ لیکن ظاہر ہے کہ جہاں یہ چیز اخلاقیات سے تعلق رکھتی ہے وہاں یہ روزی روٹی کا مسئلہ تھا اور تمھیں اس کے علاوہ کوئی فن آتا نہیں تھا۔ چنانچہ تم نے پرویز خٹک کو سلام کرنا شروع کیا جب وہ حلف اٹھانے سے پہلے اپنی گاڑی پر لاہور آیا تھا۔ بہرحال تم نے تحریک انصاف کے حق میں اتنا لکھا کہ قیامت کے دن تمھارے عمال نامے کی سیاہی کے لیے یہی کافی ہے۔ اب تحریک انصاف کا انجام نظر آنے لگا ہے تو آج کے کالم سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اب تمھیں وہ لوگ استعمال کریں گے جنھوں نے ہر محلے میں ایک ایک خلیفہ بٹھانے کا بندوبست کرنا ہے۔