
مالی سال 2024 میں روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد کے حوالے سے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 89 ہزار 837 افراد ذریعہ معاش تلاش کرنے کیلئے ملک چھوڑ کر دیگر ملکوں میں چلے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدود شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران ملک سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 11 ہزار 469 تھی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نےاس حوالے سے بتایا کہ مالی سال 2024 میں روزگار کیلئے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے والوں کیلئے مسائل رہے، کیونکہ سعودی عرب نے زیادہ تر ویزے لیبر کلاس کیلئے جاری کیے جبکہ اس عرصے میں متحدہ عرب امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزوں کا اجراء کیا ، امریکہ اور یورپ میں پروفیشنل ورکرز کی مانگ میں اضافہ ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pakskkshojsjleapakistan.png