Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: مالی سال 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، جبکہ ایف بی آر کی ویب سائٹ ہی بیٹھ گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس سال ٹیکس گوشوراے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور آج رات ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگاجبکہ گزشتہ سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 17 لاکھ تھی۔
دوسری جانب مالی سال 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، جبکہ ایف بی آر کی ویب سائٹ ہی بیٹھ گئی ہے، ایف بی آر کی ویب سائٹ کا آئرس پورٹل کام نہیں کررہا۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/5690-1564686000