
رواں مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں 19اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی2023) میں وصول کی گئی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ایک مہینے میں بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں 19اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
جولائی 2022 میں وصول کی گئی ترسیلات کا حجم2 ارب 52 کروڑ9 لاکھ ڈالر تھا جو جولائی 2023 میں کم ہوکر 2ارب2 کروڑ68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، جون 2023 کے مقابلے میں ترسیلات میں 7 فیصد کمی ہوئی ۔
https://twitter.com/x/status/1689600772114100224
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 48 کروڑ67 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں، متحدہ عرب امارات سے31 کروڑ51 لاکھ ڈالر،برطانیہ سے30 کروڑ57 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے23 کروڑ81 لاکھ ڈالر وصول کیے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tarseelaah.jpg