
مالکان کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی 2 گھریلو ملازمائیں گرفتار
خواتین لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کرتی تھیں: ذرائع
معاشرے میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور مجرموں نے نئے نئے طریقے اپنے لیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک گھر میں کام کرنے والی 2 خواتین کو اپنے مالکان کی ویڈیو بنا کر بلیک کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کی جانےو والی یہ خواتین جس گھر میں ملازمت کر رہی تھیں اسی کے مالکان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتی تھیں۔انکشاف ہوا ہے کہ یہ جرائم پیشہ خواتین گروہ کی صورت میں کام کرتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں یہ خواتین بطور گھریلو ملازمہ اپنے مالکان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے والی 2 خواتین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خواتین کا یہ گروہ مختلف گھروں میں کام کرنے کے بہانے داخل ہو کر مالکان کی نازیبا ویڈیوز بناتا ہے، لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کرتی تھیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خواتین ملازمین ایک گھر میں بچی پر تشدد کرنے کے بعد زبردستی اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر اہل خانہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد متاثرہ خاندان نے دونوں کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ملازمین مہیا کرنے والی کمپنی اور گرفتار کی گئی خواتین ملازمائوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ریس کورس ویمن پولیس نے متاثرہ خاندان کے درخواست دینے پر ان دونوں خواتین کو گرفتار کیا جن کے موبائل فونز سے درجنوں نازیبا ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔ خواتین کے نام جمیلہ بی بی اور عروج فاطمہ بتائے گئے ہیں جنہیں گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی ایجنسی کے ذریعے رکھا گیا تھا، پولیس کے مطابق ایجنسی کا مالک فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/vidoe-arrsted.jpg