
انسانی حقوق کی رہنما گلالئی اسماعیل نے موجودہ صورتحال میں عمران خان کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہی آئینہ دکھادیا۔
تفصیلات کے مطابق گلالئی اسماعیل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی ایک ٹویٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا موجودہ صورتحال میں آپ کو تھوڑا بھی پچھتاوا ہے کہ کیسے ماضی میں آپ نے میری والدہ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے کیلئے اپنا کندھا فراہم کیا؟
https://twitter.com/x/status/1657890803602317313
گلالئی اسماعیل کی جانب سے عمران خان پر اس سنگین الزام پر سوشل میڈیا صارفین ان کی ماضی کی ٹویٹس ڈھونڈ لائے جن میں گلالئی اسماعیل اپنی رہائی پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےان کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کیے ہوئے تھیں۔
7فروری 2019 کو گلالئی اسماعیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری رہائی پر وزیراعظم کا بہت بہت شکریہ، یہ 30 گھنٹے میرے خاندان کیلئے کٹھن تھے، براہ کرم دیگر 17 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی تعاون کیا جائے، عمران خان صرف ان لوگوں کے خلاف ہیں جو ہمارے آئینی حقوق کو معطل کررہے ہیں۔
سینئرصحافی و پروڈیوسرعدیل راجا نے گلالئی اسماعیل کی پرانی ٹویٹس شیئر کرتے وہئے کہا کہ منافق پہچانا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1657992185482997760
پاشا نامی ایک صارف نے کہا کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا، جھوٹ بولنے اور منافقت کرتے وقت کچھ خیال کیجیئے۔
https://twitter.com/x/status/1658053093400121345
شعیب قدیر نے کہا کہ جس پر احسان کرو اس کےشر سے ضرور بچنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1658008263533776896
طاہر علی خان نے کہا کہ منافقین کے ساتھ اچھائی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ منافق ہونے کے ساتھ ساتھ بےغیرت بھی ہوتے ہیں، ایسے الفاظ کے استعمال پر معذرت۔
https://twitter.com/x/status/1658007834087374851
حارث خان نے کہا کہ ایک منافق انسان دشمن سے بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1658002877674311680
https://twitter.com/x/status/1657999523963371521
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2gulaismaikkhananan.jpg